چیچہ وطنی میں غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 109 سیون آر میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعے میں 22 سالہ نوجوان لڑکی کو اس کے بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ چند روز قبل اپنی مرضی سے ایک لڑکے کے ساتھ چلی گئی تھی جس کے بعد اس کے بھائی پنچایتی فیصلے کے تحت اسے گھر واپس لے آئے تھے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مہوش کے دو بھائیوں نے رات گئے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
قزاقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آستانہ (نٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی کا قانون نافذ ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب کسی کو زبردستی شادی پر مجبور کرنے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ قانون جبری شادیاں روکنے اور کمزور طبقوں، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کے تحفظ کے لیے نافذ کیا گیا۔اس کے علاوہ دلہنوں کے اغوا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس سے پہلے اگر کوئی اغوا کار متاثرہ خاتون کو اپنی مرضی سے چھوڑ دیتا تو اس کا قانونی کارروائی سے بچنے کا امکان ہوتا تھا تاہم اب یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قزاقستان میں جبری شادیوں کے کیسوں کے قابلِ اعتماد اعداد و شمار موجود نہیں کیونکہ اس سے متعلق کرمنل کوڈ میں کوئی الگ شق موجود نہیں تھی۔ تاہم ایک رکن پارلیمان نے رواں سال کہا تھا کہ 3 سالوں میں پولیس کو اس نوعیت کی 214 شکایات موصول ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ قزاقستان میں خواتین کے حقوق کا مسئلہ 2023 ء میں اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا جب ایک سابق وزیر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا۔