شوہر نے ٹوکے کے وار سے بیوی کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے ٹوکے سے وار کر کے بیوی کو قتل کردیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق قتل کا واقعہ مرید کے کے نواحی علاقے ڈیرہ سیان میں پیش آیا۔ ملزم طفیل نے گھریلو جھگڑے کے دوران ٹوکے سے وار کر کے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نےکرائم سین پر پہنچ کر کارروائی کی۔ مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق والدہ کا سوتیلے والد کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے 24 گھنٹے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم طفیل کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا ہے، جرم قبول کرنے میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
مائیکل سلیٹر پر 2023ء کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔
کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ نے مائیکل سلیٹر کا کیس سنا۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں۔
عدالت نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس میں سے ایک سال سے زائد وہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Post Views: 1