نشتر کالونی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔
(جاری ہے)
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کر دیا
پڑھیں:
حویلیاں،تنکی میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) حویلیاں کے گائوں تنکی میں مخالفین نے کیری پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 3 کو شدید زخمی کر دیا۔کیری میں موجود دو افراد سلیم اور شانی موقع پر ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے، 10 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔(جاری ہے)
پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں پہنچایا۔ پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاکے حوالہ کر دی گئیں، حالت تشویشناک ہونے پر زخمیوں کو بعد ازاں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ حویلیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔