شیخوپورہ: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
شیخوپورہ میں ہاؤسنگ کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
ڈی پی او بلال ظفر کے مطابق خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، سندھ حکومت کا گھوٹکی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس، مکمل تحقیقات کا حکم
کراچی:حکومت سندھ نے ضلع گھوٹکی میں ایک خاتون رانی بھاگڑی اور ان کی فیملی کے ساتھ مبینہ زیادتی، بلیک میلنگ اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے اپنے بیان میں واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
سکھدیو ہیمنانی کا کہنا تھا کہ قانون شکنی، جبر یا مذہبی آزادی میں مداخلت کے کسی بھی واقعے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔