ترکیہ میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن، بلدیہ کے مزید 18 اہلکاروں کو جیل کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکیہ کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں استنبول بلدیہ کے 18 ملازمین کو ایک زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ اپوزیشن اور شہر کے جیل میں بند میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو مارچ میں بدعنوانی کے الزام میں زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انہیں ایک دہشت گرد گروپ کی مدد کرنے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ میئر نے تمام الزامات کی تردید کی ہے اور ان کی گرفتاری پر ایک عشرے کا سب سے بڑا احتجاج، معاشی بدحالی اور عدلیہ کے سیاسی بنیادوں پر فیصلے کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ترک میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی تھی کہ حکام نے استنبول بلدیہ کے درجنوں ملازمین کو حراست میں لے لیا جس کا مرکز امام اوغلو کے خلاف قانونی تحقیقات ہیں۔ اس طرح مرکزی اپوزیشن کے خلاف گذشتہ سال کے آخر میں شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کو وسعت ملی۔ زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام اوغلو کے کریک ڈاؤن بلدیہ کے
پڑھیں:
سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھا دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے کی استدعا کی ہے،ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینے کی اجازت مانگ لی۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا سی کلاس کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ میں نامزد شبرزیدی، ایف آئی اے حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے،ان افراد کے نام نکال کر مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات
مزید :