خیبرپختونخوا کےعوام فتنہ الخوارج کیخلاف متحد، سکیورٹی اہلکار کے اغواء کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا کےعوام فتنہ الخوارج کیخلاف متحد، سکیورٹی اہلکار کے اغواء کی کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: (آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے عوام فتنہ الخوارج کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور سکیورٹی اہلکار کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کے گھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ کے رہائشیوں نے واضح کیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں، ہمیں امن سے جینے دیں، ہم فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔
اس سے قبل کرک میں بھی عوام نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر خوارج کے حملے کو پسپا کیا تھا، اسی طرح بنوں میں 14 اور 15 مارچ کی درمیانی رات خوجڑی پولیس چوکی پر حملے کے دوران مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ ملکر خوارج کو مار بھگایا۔
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ فتنے کا دور ہے اور ہم اس فتنے کو ختم کر کے دم لیں گے، عوام کو چاہیے کہ اس فتنے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں نماز عشاء کے وقت عباسہ خٹک میں قائم مسجد کے باہر سکیورٹی پر مامور مقامی رہائشی کا خوارج سے سامنا ہوا، مسجد میں موجود تمام نمازیوں نے ملکر خوارج کو مار بھگایا، مقامی افراد اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ڈی پی او لکی مروت کی طرف سے چوکی عباسہ کو آرڈر دیا گیا کہ مقامی لوگوں کو ہر طرح کی سپورٹ مہیا کی جائے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے پہلے ہی فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لا چکے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام کی جانب سے خوارج کیخلاف اتحاد فتنہ الخوارج کی بڑی ناکامی ہے، دہشتگردوں کیخلاف مزاحمت کرنے والے یہ پاکستانی ہی اصل ہیروز ہیں جو فتنہ الخوارج کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ غیور عوام کی عسکریت پسندی کے خلاف عملی مزاحمت واضح پیغام ہے کہ وہ کسی صورت دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے، عوام کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے حق میں اوردہشتگردوں کیخلاف جنگ کرنا پر امن مستقبل کی روشن نوید ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج کیخلاف سکیورٹی اہلکار کے فتنہ الخوارج کی کی کوشش ناکام خوارج کیخلاف مقامی افراد کرنے والے خوارج کے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں، عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینے کی کوشش ناکام
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے۔
ان کے مطابق “بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں”۔
تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔ پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں۔ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہوچکی ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف دیا کہ “ہم چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کا خط پہنچانا چاہتے ہیں، علیمہ بی بی سائلہ ہیں، انہیں جانے دیا جائے”۔ تاہم پولیس حکام نے اجازت نہ دی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی قیادت سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجھوتہ کر رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں