پشاور ،سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی مارا گیا
پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری اور مطلوب دہشت گرد **عبداللہ عرف جواد** بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ پشاور میں 18 حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار اور 2 ایف سی اہلکار براہِ راست نشانہ بنے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ پولیس موبائلوں کو نذرِ آتش کرنے، بھتہ خوری، آئی ای ڈی دھماکوں اور فائرنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ اس کا تعلق **ٹی ٹی پی کے ایک سیل** سے تھا اور یہ غیر ملکی ہینڈلرز اور فنڈنگ کے ذریعے مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
وزیر داخلہ **محسن نقوی** نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ ملک کی سلامتی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
دہشتگرد احسان اللّٰہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہشت گرد احسان اللّٰہ نے فتنہ الخوارج سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ میرا نام احسان اللّٰہ ولد عبدالجنان قوم محسود ہے، فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر فوج کے خلاف اکساتے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق دہشت گرد احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر زبدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے 3 سال سہولت کاری کی، ہم نے تتور میں پولیس سٹیشن اور بکتربند گاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کیں۔
خارجی احسان اللّٰہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کو فوج کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کرتے ہیں، خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف بھی دھکیلتے ہیں۔
آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی: وزیر خزانہ
دہشتگرد احسان اللّٰہ نے کہا کہ خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے، حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انہیں دیکھا تو پتہ چلا پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہے۔
خارجی دہشتگرد کا کہنا ہے کہ میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا، میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں۔
دہشتگرد احسان اللّٰہ نے کہا کہ ہم ان خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
مزید :