وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے راولاکوٹ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدی فرار، گارڈز کی فائرنگ سے ایک ہلاک

محسن نقوی نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرائض کی انجام دہی میں اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے اعلیٰ مثال قائم کی اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دہشتگردوں راولاکوٹ محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دہشتگردوں راولاکوٹ محسن نقوی وزیر داخلہ

پڑھیں:

ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل

خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس اعلامیے کے مطابق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ان اہلکاروں سے جواب طلب کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیش اہم ملاقات، ویزا فری انٹری سمیت سیکیورٹی تعاون پر اہم پیشرفت
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکارمعطل
  • ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
  • دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • صدرِ مملکت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین
  • وزیراعظم کا قلات میں سیکیورٹی آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج