وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان سے تاجکستان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان سے تاجکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کیا۔
اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا پانی کبھی بند نہیں کرنے دیں گے، ایسا بندوبست کر رہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کر سکے، جنگ جیت چکے لیکن کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سےحل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا
لاچین میں آذر بائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب میں پاکستان، ترکیہ، اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے۔
آذربائیجان کی خوشیوں میں پاکستان اور ترکیہ بھی شریک ہوئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزراء نے بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ شرکت کی۔
آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے آزادی کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیا، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کا تعاون مزید مضبوط ہو گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پرانی کہاوتیں بدل رہی ہیں، اب دو جسم ایک جان نہیں، پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان تین جسم ایک جان ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ریاستیں مگر ایک قوم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف اور آذربائیجان پاکستان اور نے کہا کہ
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔