اورنگی میں فائرنگ سے زخمی رینٹ اے کارکامالک چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-12
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے رینٹ اے کے کار کے مالک عالمگیر درران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون بنگلا بازار میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً پونے ایک بجے 50 سالہ محمد عالمگیر ولد محمد اسلام اپنے رینٹ اے کار آفس میں بیٹھا ہوا تھا۔ اسی دوران دو مسلح ڈاکو دفتر میں داخل ہوئے اور موجود افراد سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیے۔ڈاکو جب عالمگیر کے قریب پہنچے تو اس نے دفاع میں ایک پانا اٹھایا، جس پر ڈاکوؤں نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔ گولی عالمگیر کے پیٹ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو ابتدائی طور پر کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاںطبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اوررینٹ اے کار کاروبار سے وابستہ تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔