لاہور میں اچھرہ جیولری مارکیٹ کی ایک دکان سے مبینہ طور پر 20 کلو سے زائد سونا غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متعدد جیولرز نے بتایا کہ انہوں نے اپنا سونا شیخ وسیم اختر کے پاس امانت کے طور پر رکھوایا تھا، لیکن وہ کئی روز سے دکان پر حاضر نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

دکانداروں نے شیخ وسیم کے نہ آنے پر دکان کے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا، جس کے بعد سونے کے غائب ہونے کا دعویٰ سامنے آیا۔ دکانداروں کے مطابق لاکر سے 20 کلو سے زیادہ سونا غائب تھا، جس کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے بتائی جارہی ہے۔

’معاملہ لین دین سے متعلق ہے‘

متاثرہ دکانداروں نے واقعے کی درخواست تھانہ اچھرہ میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق معاملہ لین دین سے متعلق ہے، اور خبر میں سونا چوری یا غائب ہونے کا ذکر فی الحال حقائق کے منافی ہے۔

ترجمان کے مطابق ابھی تک ایک درخواست گزار سامنے آیا ہے، جو مزید قانونی کارروائی سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا سستا، لیکن شادی کا سیزن ہونے کے باوجود خریدار غائب کیوں؟

پولیس نے سونار محمد احمد صدیقی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ امانت میں خیانت کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شیخ وسیم اختر نے دوکانداروں کا سونا لے کر کراچی روانہ ہو گئے اور پھر واپس نہیں آئے۔

ابتدائی طور پر 590 گرام سونا امانت میں رکھا گیا تھا، جبکہ مجموعی مالیت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر

مبینہ طور پر سونا لے جانے کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں شیخ وسیم اختر کو ہاتھ میں شاپر بیگ اٹھائے پلازے سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں یہ واقعہ 4 دسمبر سے قبل کا دکھائی دیتا ہے، جب وہ دکان کو تالے لگا کر غائب ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی ماڈل ٹاؤن معاملے کی نگرانی کر رہی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مزید حقائق سامنے آنے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اچھرہ مارکیٹ پاکستان جیولرز سونا شیخ وسیم لاہور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اچھرہ مارکیٹ پاکستان جیولرز لاہور کے مطابق

پڑھیں:

لاہور میں رواں سال جرائم میں کمی آئی: رپورٹ

رواں سال صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔

پولیس ریکارڈ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2024ء اور 2025ء کے 11 ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق گھناؤنے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ریسکیو ون فائیو پر کالز میں بھی 73 فیصد کمی آئی ہے۔

اسی طرح ڈکیتیوں میں 49 اور راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی، چوری کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ اور فورس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوایا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • لاہور، جیولری مارکیٹ سے امانتاً رکھوا گیا 20 کلو سے زائد سونا غائب
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا
  • اسلام آباد پولیس کی مبینہ کرپشن بےنقاب
  • لاہور میں رواں سال جرائم میں کمی آئی: رپورٹ
  • سونا 1200روپے مہنگا، قیمت فی تولہ 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی
  • آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ
  • سلیکشن نہ کرنے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر بدترین تشدد،سر پر 20 ٹانکے آگئے
  • لاہور، جج کے چیمبر سے 2 سیب،1 ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج