کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں گرینڈ الاٹیز الائنس کے امیدوار اظہر علی شیخ663 ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے۔انچارج ناظر حماد کے مطابق یونٹی پینل کے امیدوار فرقان قادری 393 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ روز پینل کے امیدوار پرویز 58 ووٹ حاصل کرسکے۔مینجمنٹ کمیٹی کے لیے گرینڈ الاٹیز الائنس کو648 ووٹ، یونٹی پینل کو436 ووٹ جب کہ روز پینلکو54ووٹ ملے۔انچارج ناظر حماد نے بتایا کہ انتخابی عمل میں ووٹرز کی زبردست شرکت دیکھنے کو ملی اور 1000 سے زاید ووٹ کاسٹ کیے گئے جو کہ ایک قابل ذکر ٹرن آؤٹ ہے۔ ووٹنگ اور گنتی کے عمل کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ گرینڈ الاٹیز الائنس پینل نے واضح اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ یہ انتخابات عدالت کی ہدایات کے مطابق کرائے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024 کےعام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان

 

دولت مشترکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2024 کے عام انتخابات پر مبصر گروپ کی رپورٹ رواں ماہ جاری کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق رپورٹ کا کچھ حصہ آن لائن زیر گردش ہے۔ اس لیک شدہ دستاویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان دولت مشترکہ نے اپنے بیان میں کہا ہے مبصر گروپ کی رپورٹ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پہلے ہی دی جا چکی۔ لیک ہونے والی دستاویزات پر پالیسی کے تحت تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے واضح کیا ہے دولت مشترکہ سیکریٹریٹ کا کام ہر قسم کی مداخلت سے آزاد ہے۔ شفافیت اور غیر جانبداری پر مبنی انتخابی مشاہدے کے عزم پر قائم ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سندھی مسلم سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار
  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • طلبہ یونین الیکشن کا ضابطہ اخلاق 21دن میں تیارکرنے کا حکم
  • دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے
  • بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت
  • بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
  • حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ
  • دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024کے عام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان
  • دولت مشترکہ کا پاکستان میں 2024 کےعام انتخابات پر حتمی رپورٹ سے متعلق بیان
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں