تاجرکے گھر پونے 3کروڑ مالیت کی ڈکیتی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی دووار دات ، مسلح ملزمان ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 25 لاکھ نقدی لے اڑے۔ پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے ایڈمنسٹریٹر کوآپریٹو ہاوس سوسائٹی مسلح ڈکیت گھر میں کام کرنے والی ملازمہ سے دروازہ کھلواکر داخل ہوئے ۔ مسلح ڈکیتوں نے شناخت
چھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے تھے ، مسلح ڈکیتوں کی تعداد 5 سے زائد تھی، مسلح ڈکیتوں نے گھر میں موجود افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی ۔ واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ طلب ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔