سعودی عرب کا پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار اخوت، امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیے
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
سعودی عرب کے کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب کے 7 اضلاع کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودگی میں سعودی سفیر سعید بن نواف المالکی نے امدادی سامان کے پانچ ٹرک پی ڈی ایم اے کے سپرد کیے۔
کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے امدادی سامان 10,000 شیلٹر کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز پر مشتمل ہے، سیلاب متاثرین کو خیمے، سولر پینلز، ایل ای ڈی، کچن سیٹ، کمبل اور دیگر اشیا کا تحفہ دیا گیا ہے۔
قصور ۔ جھنگ۔ خانیوال ،حافظ اباد۔ چنیوٹ۔ ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا جائے گا۔
کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی قافلہ روانہ کردیا گیا۔
شیلٹر کٹ میں خیمہ، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک میٹ، پائیدار کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن ہے، اس کے علاوہ 95 کلوگرام فوڈ پیکچ میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہے۔
امدادی سامان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور کنگ سلمان ریلیف اور حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تقسیم کیا جائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ اخوت اور بھائی چارے کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات، سیلاب متاثرین کی امداد، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے-
مریم نواز نے کہا کہ سعودی قیادت کا وژن، ہمدردی اور بصیرت مسلم امہ کو وحدت اور ترقی کی طرف لے جا رہی ہے، پنجاب میں شدید سیلاب کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد حقیقی بھائی چارے کی علامت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار فوڈ باسکٹ اور 10 ہزار شیلٹر/کیمپ کی فراہمی پر شکر گزار ہیں، سعودی تعاون متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف اور ہمیشہ یکجہتی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا، سیلابی صورتحال نے پھر سے ثابت کیا کہ پاک سعودی تعلقات اسٹریٹجک نہیں بلکہ حقیقی اخوت و بھائی چارے پر استوار ہیں۔
تقریب میں کنٹری ڈائریکٹر عبداللہ البقمی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے حکام نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین مریم نواز کی طرف
پڑھیں:
چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد
چوہدری شوکت منظور چیمہ کی چھٹی برسی، سعودی عرب میں یادگاری تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2026 سب نیوز
جدہ( خالد نواز چیمہ )3 جون 2020 کو اس دنیا سے رخصت ہونے والے وزیرآباد کے ہر دلعزیز رہنما، محسن و معمارِ وزیرآباد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کو بچھڑے آج چھ برس بیت گئے، مگر ان کی یادیں، خدمات اور عوام دوستی آج بھی لوگوں کے دلوں میں اسی طرح زندہ ہیں جیسے وہ آج بھی اپنے حلقے کے درمیان موجود ہوں۔
چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم نے اپنی سیاسی اور سماجی زندگی عوام کی خدمت، علاقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے وقف کیے رکھی۔ وزیرآباد اور گردونواح کے عوام آج بھی ان کے دورِ خدمت کو عزت اور محبت سے یاد کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت شرافت، خلوص، محبت اور عوامی خدمت کی علامت تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے آج بھی انہیں فراموش نہیں کر سکے۔
ان کی چھٹی برسی کے موقع پر سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ایک پُروقار یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے شرکاء نے کہا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ عوام کے حقیقی خیرخواہ اور وزیرآباد کی ترقی کے معمار تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے حقوق اور علاقے کی بہتری کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آج بھی محسوس کیا جاتا ہے۔
تقریب میں شرکاء نے حکومتِ پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کی سیاسی خدمات اور عوامی کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی اہلیہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ طلعت شوکت منظور چیمہ کو پنجاب میں ایک باوقار اور اعلیٰ مقام دیا جائے، کیونکہ یہ نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ عوامی خدمت کے اس تسلسل کا اعتراف بھی ہوگا جس کی بنیاد چوہدری شوکت منظور چیمہ نے رکھی تھی۔
تقریب کے اختتام پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چوہدری شوکت منظور چیمہ کے خدمتِ خلق، محبت اور عوامی فلاح کے مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ چوہدری شوکت منظور چیمہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کی جانب سےاپنےعملے کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے چیئرمین انوسٹر فورم اور سربراہ یارانِ جدہ چوہدری اظہر وڑائچ کی ملاقات *قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے وفاقی حکومت کی جائیداد کے انتظام سے متعلق اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کی... وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم