بانی نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، بانی پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔
علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔
انھوں نے کہا بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، بانی نے کہا ہے کہ وقت بدل چکا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا۔ پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں اسکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا،محکمہ داخلہ پنجاب
سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کردیٔے گئے،ان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں چلیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے,فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق 15(2) اور 21(2)(b) کے تحت کیا گیا ہے۔عمران خان کے خلاف مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج ہیں،حکومت پنجاب نے ٹرائل کے لیے انسدادِ دہشت گردی
عدالت راولپنڈی نامزد کر دی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔