حکومت سپورٹ نہیں کر رہی، ہاکی ٹیم کے کپتان کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔
عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاکی ایک ایسا کھیل ہے جس نے پاکستان کو تین مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل دلوایا، لیکن آج وہی کھیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اگر اب بھی خاموشی رہی تو پاکستان ہاکی کا وجود ہی مٹ سکتا ہے۔
ملائشیا کے دورے پر موجود کھلاڑی کئی دن سے یومیہ الاؤنس کے منتظر ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عملی طور پر اس کھیل کو کس قدر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں کل فرانس سے ٹکرائے گا
نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا، بعدازاں دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
اہم معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے ہوگا، یہ میچ پی ٹی وی اسپورٹس اور ٹیپمیڈ پر لائیو دیکھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کھلاڑیوں کے الاؤنسز کا معاملہ؛ ہاکی فیڈیشن کا موقف سامنے آگیا
فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ فرانس کے خلاف مزید بہتر پلاننگ کے ساتھ کھیلنے پر توجہ دیں گے، نوجوان کھلاڑی محنت کررہے ہیں، امید ہے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ؛ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے پلئیرز یومیہ الاؤنس سے محروم
واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔