ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ہمارے وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، دوبارہ مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہر عورت، بچہ اور جواں پاکستان کیلئے لڑے گا۔

 اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا ہو گیا  

  ہمیں تعلیم کو ترجیح دینی چاہیے، تعلیم کے لئے زیادہ فنڈ رکھنا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے کہ 2025 میں بہت سے لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

  ہمارے علاقوں میں 15 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، غریب اور مزدور کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو جاتی، ہمیں تنہا اور پسے ہوئے طبقے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

 آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔
 
 

پنجاب یونیورسٹی: لاء ڈگری میں سیشن گیپ کی شرط ختم، ہر عمر کے افراد داخلے کے اہل

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بھٹو زرداری پاکستان کی آصفہ بھٹو مشکل وقت

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار