نوابشاہ کا رہائشی نوجوان انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاضی احمد( نمائندہ جسارت )نواب شاہ کے قریبی گاوں کے مکین محمد ایوب وک والد سہراب زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبینہ الزام لگاتے ہوئے کہاکہ میرے والد کی 47ایکڑ زرعی زمین تھی جس میں سے مجھے 4ایکڑزمین ملی میرا بھائی پولیس اہلکار احمد زرداری میرے چاچا محراب زرداری کزن ارشد زرداری حضوربخش گل نواز زرداری محمدنواز ودیگر نے میری زمین پر کھڑے درخت کاٹ دیے اور زمین پر زبردستی قبضہ جمانے کی کوشش کی جسکی علاقے کے معززین کو شکایت کی تومجھ پرجھوٹے من گھڑت کیس داخل کرادیے اور مختلف طریقوں سے مجھے حراساں کرتے رہے عید کے روز میرے گھر پر بلاوجہ چادروچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے پولیس داخل کراکر گھرمیں رکھے قیمتی سامان کی لوٹ مار کرائی اورمیری لائسنس والی بندوق بھی اٹھاکرلے گئے اور دھمکیاںدیں تاکہ میں زمین انہیں دے دوں یہ شکایت ایس ایس پی ودیگرافسران کودی لیکن میری کسی نے نہ سنی۔میرے چاچا اور کزن نے میرے بھائی کو شراب اور کباب کی محفلیں جماکرعیاش بنادیا ہے اور یہ لوگ منشیات فروش اور کرمنل قسم کے لوگ ہیں جن سے مجھے جان کا خطرہ ہے اس لیے میری صدر آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو ، فریال ٹالپر ایس ایس پی شہیدبینظیرآباد اورمتعلقہ بالاافسران سے اپیل ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مجھے انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے اگرمجھے یامیری فیملی کے کسی فرد کو کچھ بھی ہواتواس کے مذکورہ افراد ذمے دار ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی
---فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے بانیٔ تحریکِ انصاف کے وکیل، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی 19 اگست تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔
پشاور ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجا کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
اس سے قبل پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو توڑ پھوڑ اور انتشار کا کوئی ارادہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے صرف اپنے وجود کا اظہار کرنے اور آواز عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف پرچے کیے جارہے ہیں، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔