عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی منفرد ریلیز پالیسی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلمساز عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ریلیز ہونے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس فلم کے حوالے سے ایک منفرد اور غیر روایتی ریلیز پالیسی سامنے آ ئی ہے، جس میں دلیرانہ فیصلے کیے گئے ہیں۔
یوں ’ستارے زمین پر‘ ایک غیر روایتی، مگر سینما دوست ریلیز ماڈل کے ساتھ آ رہی ہے، جو فلم بینوں کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز پالیسی میں طے کیا گیا ہے کہ صبح 9 بجے سے پہلے کوئی شو نہیں ہو گا۔ ٹکٹوں کی قیمت عام فلموں جیسی رکھی جائے گی، بلاک بسٹر فلموں کی طرح مہنگی نہیں ہوگی۔ جبکہ سنگل اسکرین سنیما گھروں میں یہ فلم کسی دوسری فلم کے ساتھ نہیں چلائی جائے گی۔
فلم کو 20 جون 2025 کو بھارت سمیت دنیا بھر میں تقریباً 1,200 سے 1,500 سکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔ ریلیز کا انداز ‘سلو برن’ یعنی آہستہ آہستہ مقبول کرنے والا ہے۔ ماضی میں ’دملگا کے ہیشا‘ یا ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کو بھی اسی انداز میں ریلیز کیا گیا تھا۔
OTT پر نہیں، یوٹیوب پر پے-پر-ویورپورٹس کے مطابق عامر خان نے فلم کے لیے ایک 120 کروڑ روپے کی OTT ڈیل کو مسترد کر دیا تاکہ فلم صرف سینما گھروں میں دیکھی جائے۔ بعد ازاں فلم یوٹیوب کے پے-پر-ویو ماڈل پر دستیاب ہوگی، کسی سبسکرپشن سروس پر نہیں۔
شائقین اور ناقدین کیا کہتے ہیں؟سینما انڈسٹری کے ماہرین نے عامر خان کے اس فیصلے کو ‘سینما فرسٹ’ سوچ قرار دیا ہے جبکہ بعض ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں یہ حکمت عملی رسک پر مبنی ہو سکتی ہے۔
سکھر، لاہور، کراچی، دہلی، ممبئی سمیت کئی شہروں میں فلم کے پوسٹرز اور پروموز پہلے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ ریلیز پالیسی عامر خان فلم ستارے زمین پر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ ریلیز پالیسی فلم ستارے زمین پر ستارے زمین پر ریلیز پالیسی فلم کے
پڑھیں:
متنازع شو پر عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنے نئے رئیلٹی شو پر کی جانے والی تنقید پر وضاحت دے دی۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر عائشہ عمر کے شو لازوال عشق کے پرومو کا خوب چرچہ ہورہا ہے۔ صارفین نے ان کے شو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے ریلیز سے پہلے ہی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اس تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے شو کی میزبانی کرنے والی عائشہ عمر کہا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ رشتہ ازدواج پر مبنی ریئلٹی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ زندگی کا ساتھی تلاش کرنے پر مبنی ہے۔
عائشہ نے کہا کہ شو میں پہلے سے کوئی جوڑے طے نہیں ہیں بلکہ شرکاء شو کے دوران میل جول کے ذریعے تعلقات بنائیں گے جس کا واحد مقصد شادی ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ رئیلٹی شو ٹی وی پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔ تاہم عوام کی جانب سے اس قسم کے شو پر پابندی کا مطالبہ تاحال جاری ہے۔