مودی نے ٹرمپ سے کہا ہے بھارت پاکستان سے تنازع پر کبھی ثالثی قبول نہیں کریگا، وکرم مسری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز

بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اپنے تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو کبھی قبول نہیں کرے گا ۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرم مسری نے بدھ کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اپنا موقف واضح طور پر پیش کیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق وکرم مسری نے وڈیو بیان میں بتایا ہے کہ جی 7 سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جو آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

وکرم مسری کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے بات چیت کے دوران امریکی صدر کو بھارت کے آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا اور دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مسائل پر کبھی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔

وکرم مسری کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کو واضح کیا کہ اس پوری کارروائی کے دوران کسی بھی وقت کسی بھی سطح پر بھارت امریکا تجارتی معاہدے یا پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکی ثالثی کے بارے میں امریکا سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

وکرم مسری کے مطابق مودی نے ٹرمپ کو بتایا کہ فوجی کارروائی روکنے پر بات چیت بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست ہوئی، جو دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطے کے موجود ذرائع کے ذریعے کی گئی، اور یہ اقدام پاکستان کی درخواست پر اٹھایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وزیراعظم مودی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت نے کبھی ثالثی قبول نہیں کی، نہ اب کرے گا اور نہ آئندہ کبھی کرے گا، اس معاملے پر بھارت میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے‘۔

وکرم مسری نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کو سمجھا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت سے اظہار یکجہتی کیا۔

وکرم مسری کے مطابق امریکی صدر نے وزیراعظم مودی کو مختصر قیام کی دعوت دی تاہم دیگر مصروفیات کے سبب مودی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا کہ جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات طے تھی تاہم صدر ٹرمپ کی قبل از وقت امریکا واپسی کے سبب دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نہیں ہوسکی، جس کے بعد صدر ٹرمپ کی درخواست پر دونوں رہنماؤں نے فون پر گفتگو کی۔

وکرم مسری نے کہا کہ’22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے فون پر وزیراعظم مودی سے تعزیت کی تھی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں اب بات ہوئی ہے’۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد گزشتہ ماہ 6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلاجواز حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے اور متعدد ڈرونز تباہ کردیے تھے۔

بعدازاں 10 مئی کو پاکستان نے جوابی کارروائی کے دوران معرکہ حق میں آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کو فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا اور بھارت کے کئی ایئربیسز سمیت دفاعی تنصیبات کو تباہ کردیا تھا۔

پاکستان کی دندان شکن جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے سیز فائر کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مداخلت کی درخواست کی تھی جس کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرکے انہیں سیز فائر پر آمادہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کا کریڈ لے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہم صیہونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع واشنگٹن واپسی کا مقصد جنگ بندی نہیں، بات اس سے کہیں بڑی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملے سست نہیں ہوں گے: ٹرمپ، جلتی پر تیل نہ ڈالیں: چین پی ٹی آئی میں ہر وہ فیصلہ کروایا جاتا ہے جس سے اسٹیبلشمنٹ کو فائدہ ہو، شیر افضل پی ٹی آئی کو نشستیں دینے کے فیصلے پر 39 اراکین کی حد تک عملدرآمد کی استدعا مسترد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کبھی ثالثی قبول نہیں وکرم مسری کے مطابق بھارت پاکستان وکرم مسری نے بھارتی وزیر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر پاکستان کے کے درمیان کہ بھارت کے دوران بھارت کے کے بعد کہا کہ کرے گا

پڑھیں:

  مودی نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ،راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی معیشت مردہ ہو چکی، صرف وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو علم نہیں، مودی حکومت نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔
راہول گاندھی نے بھارتی معیشت کی صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارتی معیشت اب ایک مردہ معیشت بن چکی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے حقیقت بیان کی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے ٹیرف کے سوال پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اس بات کو دنیا جانتی ہے، بس بھارتی وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہی لاعلم ہیں۔ کیا اس میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے؟ بی جے پی نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی پر بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اپوزیشن نے اسے سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بھارت پر تجارتی پابندیوں کے تحت 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا جس کا نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔
ڈونلد ٹرمپ نے واضح کیا کہ بھارت اپنا زیادہ تر اسلحہ روس سے خریدتا ہے اور اس وقت چین کے ساتھ روسی توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے اور یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں خونریزی بند کرے۔
بھارتی حکومت کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ ٹرمپ کے بیان کا جائزہ لے رہی ہے اور منصفانہ تجارتی معاہدے کے لیے پُرعزم ہے۔

معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے بھارت کی معاشی ترقی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ بھارت کی بطور چین کا متبادل سرمایہ کاری مرکز کی حیثیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب، ٹرمپ نے پاکستان سے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس سے بھارت میں امریکا کی پالیسی پر مزید تحفظات جنم لے رہے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • لیجنڈز لیگ میں پاک بھارت تنازع کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • مودی! تمہاری طرح بزدل نہیں، بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، بھارت گرے لسٹ کیلئے 100 فیصد فٹ ہے: گنڈا پور
  • ٹیرف کاغصہ، مودی کاٹرمپ  پرجوابی وار
  • وزیراعلیٰ کا بیان توڑ مروڑ کر پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف
  • پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بیرسٹرسیف
  • جنگی جنون سر چڑھ گیا؛ مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے میں مصروف
  • ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف، مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روک دی
  • ٹرمپ کے جرمانہ عائد کرنے کا خوف؛ مودی نے روس سے خام تیل کی خریداری روکدی
  •   مودی نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ،راہول گاندھی
  • مودی سرکار پر ٹرمپ کا ایک اور کاری وار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد