ایس400 پر تعینات بھارتی سپاہی رام بابو سنگھ کی ہلاکت پر بھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ایس400 پر تعینات بھارتی سپاہی رام بابو سنگھ کی ہلاکت پر بھارتی فوج کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔
بھارتی فوج آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اپنے فوجیوں کی ہلاکت چھپانے میں مصروف اور تاحال سچ سامنے لانے سے گریزاں ہے۔
آپریشن سندور میں شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی فوج اپنے سپاہی رام بابو سنگھ کی جنگی ہلاکت کو سڑک حادثہ ظاہر کر رہی ہے جب کہ بہار سے تعلق رکھنے والا جوان، رام بابو سنگھ مئی 2025میں بھارت کے اہم دفاعی نظام S-400 پر تعینات تھا ۔
بابو کی موت سے متعلق بھارتی فوج کی طرف سے فراہم کردہ معلومات متضاد ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات میں رام بابو کی ہلاکت کو بھارتی فوج نے دوران جنگ ہلاک ہونا قرار دیا تھا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 50 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا، تاہم بھارتی فوج نے بعد میں اس کی تردید کی اور موت کی وجہ سڑک حادثہ قرار دے کر وعدہ کیے گئے 50 لاکھ معاوضہ دینے سے انکار کردیا۔
موت کی اصل وجہ پر فوج اور حکومت کی متضاد کہانیاں رام بابوکے خاندان کو انصاف کے لیے جدوجہد پر مجبور کر رہی ہیں ۔ بھارتی انتظامیہ کی بے حسی اور لاپروائی نے رام بابو کے خاندان کے حق کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے اور جنگ میں موت کو حادثہ قرار دے کر خاندان کو معاوضے سے محروم کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ آفیسر منیش کمار کے مطابق ہیڈکوارٹرز نے باضابطہ طور پر اطلاع دی کہ رام بابو کی موت کو 'فزیکل casuality' قرار دیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ سپاہی کی موت جنگ یا آپریشنل مصروفیت نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے ہوئی ہے۔
منیش کمار کے مطابق جب تک بھارتی فوج رام بابوکو باضابطہ طور پر جنگ میں دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے کا نہ کہہ دیں تب تک کسی بات کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں نے رام بابو کی ہلاکت کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہوئے رقم کا اعلان کیا ۔ انتظامیہ کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب رام بابوکی بیوہ ماں بننے والی ہے اور تاحال انصاف کی منتظر ہے جب کہ مودی سرکار کی بے حسی اپنی جگہ برقرار ہے۔مودی سرکار رام بابو کی موت کا معاوضہ دینے کے بجائے اس کی قربانی سے ہی انکار کررہی ہے۔
رام بابوکی بیوہ انجلی کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی وزیراعلیٰ یا وزرا سے مدد طلب نہیں کی تھی، مدد ان کی طرف سے اعلان کی گئی تھی۔ وعدہ کی گئی رقم مانگنا ذلت کی بات ہے، معاوضے کے لیے جدوجہد بہت تکلیف دہ ہے،ہم انصاف کے منتظر ہیں۔
رام بابو کے بھائی اکھلیش کمار کے مطابق سیاست دان میرے بھائی کی موت کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور ووٹ لینا چاہتے ہیں۔ ہم ہار نہیں مانیں گے، ہم طویل جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رام بابو سنگھ رام بابو کی بھارتی فوج کی ہلاکت کے مطابق کے لیے کی موت
پڑھیں:
کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون نے انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات 7 پولیس افسران کو معطل کر دیا
کراچی:ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات 7 پولیس افسران کو معطل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون تبادلہ کر دیا جبکہ ان کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ زون کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق معطل کیے گئے پولیس افسران میں انسپکٹر (لیگل) دلدار خان انویسٹی گیشن ون ایسٹ ، انسپکٹر منظر حسین قادری ایس آئی او تھانہ سچل انویسٹی گیشن ون ، انسپکٹر ممتاز علی انویسٹی گیشن ون تھانہ سچل ، انسپکٹر مظفرالحق قائم مقام ایس آئی او تھانہ ماڈل کالونی انویسٹی گیشن تھری ، سب انسپکٹر محمد اکرم انویسٹی گیشن تھری ، سب انسپکٹر محمد نسیم ایس آئی او تھانہ قائد آباد انویسٹی گیشن ٹو جبکہ اے ایس آئی عبدالقدوس خان انویسٹی گیشن ٹو تھانہ قائد آباد شامل ہیں۔