بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا،میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (آئی پی ایس ) 19 مئی پیر کے روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا پر خبریں نشر کی گئیں کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم اب اس معاملے پر سیکرٹری بھارتی کرکٹر بورڈ دیو اجیت سائکیا کا ردعمل آیا ہے جنہوں نے اے سی سی ایونٹس سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کی ہے۔

دیو اجیت سائکیا نے کہا کہ ایشین کرکٹ ایونٹس سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، صبح سے چلنے والی خبریں ہمارے علم میں آئی ہیں، ان خبروں میں کہا گیا بھارت نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس وقت تک اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اس لیے ان خبروں میں اس وقت کوئی سچائی نہیں، اس وقت ہماری پوری توجہ آئی پی ایل اور انگلینڈ سے سیریز پر ہے، نیوز رپورٹس افواہوں پر مبنی اور خیالی ہیں، اے سی سی ایونٹس سیمتعلق بات چیت کے بعد کوئی فیصلہ ہوا تو بورڈ اس کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ ایک بھارتی اخبار نے بھارت کے ایشیا کپ کرکٹ سے دستبرداری کے فیصلے کی خبر شائع کی تھی، بھارتی اخبار نے ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے بھی بھارت کے دستبرداری کے فیصلے کو رپورٹ کیا تھا، بھارتی اخبار نے نام کے بغیر ایک بھارتی آفیشل کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیاسی و عسکری کشیدگی:پاک انڈیا ہاکی مقابلے دائو پر لگ گئے پاکستان کیخلاف ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے اسرائیلی بربریت حدود سے تجاوز کر گئی،نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ریاست مخالف یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فہرست حکومت کو پیش پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا عالمی دباؤ پر اسرائیل کا غزہ میں امداد کی فراہمی کیلئے ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارت کے

پڑھیں:

بھارت کا ایشیا کپ سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ

بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں شروع کردی، بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ کو تنہا کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے تمام ٹورنامنٹس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشین کرکٹ کونسل کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے کہ بھارت اگلے ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ اور ستمبر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ (جس کی میزبانی خود بھارت کر رہا تھا) میں شرکت نہیں کرے گا۔

بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے پیچھے ایک اہم وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ صدر محسن نقوی ہیں، جو نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ہیں بلکہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بھی ہیں۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ بھارتی ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکتی جو ایسی تنظیم کے تحت منعقد ہو جس کا سربراہ پاکستان کا وزیر ہو، ہم نے زبانی طور پر اے سی سی کو ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے دستبرداری سے آگاہ کر دیا ہے، اور مستقبل میں بھی اے سی سی کے ایونٹس میں شرکت غیر یقینی ہے، ہم بھارتی حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں۔

یہ اقدام بھارت کی اس پالیسی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے جس کے تحت وہ پاکستان کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تنہا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے تعلقات بدستور کشیدہ ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • بی سی سی آئی نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کر دیا
  • کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟ اپوزیشن لیڈر نے اپنا سوال پھر دہرا دیا
  • بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ سے دستبرداری کی خبروں کو مسترد کردیا
  • بیرسٹر گوہر کی وزیراعظم  کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید 
  • ’ایشیا کپ کا بائیکاٹ نہیں کیا‘، بی سی سی آئی نے بھارتی میڈیا کی خبر کو غلط قرار دے دیا
  • بھارت کا ایشیا کپ سمیت ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس سے دستبرداری کا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ
  • بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، بی سی سی آئی کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ
  • بھارتی میڈیا نے کشیدگی کے دوران جھوٹی رپورٹس پھیلائیں، ذمہ دار صحافت کی پامالی ہوئی، ڈینش اخبار