جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، بہت سے نوجوان جیل کاٹ رہے ہیں، یہ الیکٹیبلز کی پارٹی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اڈیالہ جیل میں بانی تحریک اںصاف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین نکاتی پوائنٹس بھیجے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی انہیں نہیں دئیے جارہے، 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی ، میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم اپنے بھائی کو کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ کتابیں روک لیتی ہیں بانی کے ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اَپ نہیں کرایا جارہا، توہین عدالت کی درخواستوں پر ججز کا حکم نہیں مانتے، عمران خان نے ییغام دیا ہے کہ جو بھی فرعونیت یا یزدیت کا نظام ہے جو بھی ٹارچر کرلیں میں غلامی تسلیم نہیں کروں گا۔(جاری ہے)
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے جیل میں رکھا گیا، ساری زندگی جیل میں بھی رکھ لیں نہیں جھکوں گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ یوٹیوبر کہتے ہیں بانی باہر نکلنے والے ہیں، ڈیل ہوگی، امریکن آگئے، اب سمجھ آرہی ہے کہ عوام کا ٹیمپریچر ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایسے وی لاگ بنائے جاتے ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے لیے پیغام بھیجا ہے کہ یہ نظرئیے کی جماعت ہے بانی کے علاوہ بہت سے نوجوان جیل کاٹ رہے ہیں یہ الیکٹیبلز کی پارٹی نہیں ہے، یہ ہمیں نظرئیے کا ووٹ ملا ہے، میں نے سب پر نظر رکھی ہوئی ہے جو بھی اس نظرئیے کے ساتھ نہیں ہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ باتیں کرتے وقت وہ غصے میں تھے اب ججز کا حال دیکھیں القادر کا کیس تین مہینے سے نہیں لگ رہا، 9 مئی اور دیگر ضمانتوں کے کیس بھی ہیں، ججز نے زبان دی کہ کیس لگادیں گے لیکن انھوں نے نہیں لگائے، عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ پارٹی تیاری کرے بڑی تحریک کی، لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہم فیملی کے لوگ کل ہائی کورٹ جائیں گے ہم کہہ رہے ہیں ججز کو سپورٹ کریں گے، کل تمام ممبران اسمبلی پنجاب کے لاہور ہائی کورٹ جائیں گے اور یہاں تمام ایم این ایز اور پشاور کے ایم پی ایز ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ آئیں گے اور ہم ججز کو سپورٹ کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں رہے ہیں
پڑھیں:
13 سالہ پی ٹی آئی حکومت ناکام، کرپشن کی انتہا ہوچکی، میاں افتخار حسین
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کر رہی ہے مگر اس نے اب تک کوئی قابل ذکر اور ڈھنگ کا کام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خانزیب قاتلانہ حملے میں جاں بحق
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پیش کردہ بجٹ ناکامی کی بدترین مثال ہے جس میں عوامی فلاح و بہبود کا کوئی منصوبہ شامل نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صوبے میں 550 ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے مگر کوئی احتساب نہیں ہو رہا۔
میاں افتخار نے این ایف سی ایوارڈ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ صوبے کو اس کا آئینی حق کیوں نہیں دیا جا رہا؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدام اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی اندرونی خلفشار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے داخلی اختلافات کے باعث ڈیلیور نہیں کر پا رہی۔
مزید پڑھیے: عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیراعظم سے ملاقات
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کے خلاف اقدامات میں بھی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، عوامی مسائل جوں کے توں ہیں اور کوئی ریلیف نظر نہیں آ رہا۔ مکمل انٹریو دیکھیے ابوبکر کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عوامی نیشنل پارٹی کے پی حکومت کی کارکردگی میاں افتخار