اب ملک گیر تحریک ہو گی،زندگی بھر جیل میں رہوں گا ،جھکوں گا نہیں، عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )زندگی بھر جیل میں رہوں گا، نہیں جھکوں گا، عمران خان نے پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی بھر جیل میں رہنے کو تیار ہوں، لیکن سر نہیں جھکوں گا، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کر رہی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے پاس عام قیدیوں کے حقوق بھی نہیں، انہیں 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا پیغام بالکل واضح ہے کہ وہ نہیں جھکیں گے، ان پر کتنا بھی تشدد کیا جائے، وہ غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں۔ پی ٹی آئی کے بانی کی بہن کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں صرف اس لیے رکھا گیا ہے کہ مجھ پر دباؤ ڈالا جا سکے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب والوں کا کہنا ہے کہ عمران خان ریلیز ہونے والے ہیں اور ڈیل ہو گئی ہے لیکن اب سمجھ میں آیا کہ اس طرح کے بلاگز لوگوں کا درجہ حرارت ٹھنڈا رکھنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو پیغام دیا ہے کہ اپنے نظریے پر قائم نہ رہنے والے کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
پی ٹی آئی کے بانی کی بہن کا کہنا تھا کہ جب عمران خان یہ باتیں کر رہے تھے تو بہت غصے میں تھے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلایا جائے گا بلکہ تحریک ملک گیر ہو گی۔
مزید پڑھیں :’اونٹ نے تسلی سے اپنے دانت چیک کروا دیے‘، کراچی میں جانور نے شہری کا ہاتھ چبا لیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پی ٹی ا ئی کے بانی جیل میں
پڑھیں:
عمران خان بات چیت کیلئے تیار، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں،علیمہ خان
عمران خان بات چیت کیلئے تیار، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں،علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی بات چیت کیلئے تیار ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑ دے کہ آپ رہا کردیں گے؟ پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں،ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں، چھپ چھپ کربات نہیں ہوگی۔علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان کے پاس خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتادیں، بیرسٹرگوہر سے پوچھیں کیوں انہوں نے کہا بانی5تاریخ کو رہاہوں گے۔
قبل ازیں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاں گا کیونکہ یہاں اسنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ان کی سب پر نظر ہے ، تحریک انصاف ایک نظریے کا نام ہے ، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جو عام قیدی کوحقوق حاصل ہیں مجھے وہ بھی نہیں دیئے جا رہے، بچوں سے 8 ماہ میں ایک مرتبہ بات کرائی گئی اور بہنوں سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، یہ کون سا قانون ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بہنوں سے ملاقات نہ کروائی جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، گولیاں چلیں گی تو ہم بھی اسلحہ لائیں گے، علی امین گنڈاپور اگلی خبرروبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، گولیاں چلیں گی تو ہم بھی اسلحہ لائیں گے، علی امین گنڈاپور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو تنہائی سے نکالا، وار ویٹرنز کا خراج تحسین فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت عدالت نے انتخابی نشان کافیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے خود سمجھ لیا وہ سیاسی جماعت نہیں رہی، ججز سپریم کورٹ نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت مودی کی حالیہ تقریر نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے،پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم