پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم سواتی کے پیچھے کون ہے؟ انہوں نے جیل سے رہائی کے بعد مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے۔

بابر سلیم سواتی نے کہاکہ میرے خلاف پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے تحقیقات ختم کردی ہیں۔

اسپیکر نے کہاکہ پارٹی کی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی میں کیے گئے اقدامات آئینی، قانونی اور رولز کے مطابق ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسمبلی میں گریڈ 18 سے اوپر براہِ راست بھرتی نہیں ہو سکیں گی، ہم نے ابھی تک اسمبلی میں بھرتیاں نہیں کیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے تھے، جس کے بعد پارٹی کی جانب سے بنائی گئی احتساب کمیٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کیں اور انہیں کلین چٹ دے دی۔
مزید پڑھیں:بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بابر سلیم

پڑھیں:

تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر کے پی اسمبلی کو کلین چٹ دیدی

پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے خلاف تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور نے آدھی رات کو کال کرکے اسپیکر بنانے کی اطلاع دی، احتساب کمیٹی کے ارکان قاضی انور ایڈووکیٹ انتہائی محترم اور شاہ فرمان ہمارے سینئر ہیں، بحیثیت اسپیکر اپنی ایک سالہ کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ 51 سال بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کیلئے ایکٹ تیار کرکے، اسپیکر کے اختیارات کم کردئیے ہیں۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے کہاکہ اعظم سواتی نے جیل سے رہائی کے بعد مانسہرہ میں تقریر کے دوران مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جس کے بعد میں نے چیئرمین پی ٹی آئی اوروزیراعلیٰ کو لیٹر لکھا کہ الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے پھر مذکورہ الزامات تحریر طور پر احتساب کمیٹی کو جمع کرائے، انکے الزامات شروع میں مانسہرہ میں کرپشن سے متعلق تھے لیکن تحریری درخواست میں اسمبلی سیکرٹریٹ میں اختیارات کے استعمال، غیرقانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا ذکر تھا۔

احتساب کمیٹی نے تسلیم کیا  کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام کام ایکٹ اوررولز کے تحت ہوئے ہیں، کرپشن کے ثبوت نہ ملنے پر اب انکوائری بندہوچکی ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ بجائے اس کے جوکام پچاس سال تک نہ ہوسکا ہم نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں اسمبلی ایکٹ بنایا جس کی تعریف ہونی چاہئے تھی، ایکٹ بنانے میں اسمبلی ممبران، متعلقہ ڈیپارٹمنٹس، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بڑی محنت کی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ لیا
  • عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا
  • احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا
  • تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر کے پی اسمبلی کو کلین چٹ دیدی
  • بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا، اسپیکر کے پی اسمبلی
  • میں سازشی نہیں، 5 منٹ میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں، بابر سلیم سواتی
  • اسپیکر بابر سلیم پارٹی منشور کے مطابق تمام اقدامات پر نظرثانی کریں گے، پی ٹی آئی کمیٹی
  • احتساب کمیٹی نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دیدیا
  • احتساب کمیٹی نے ا سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا۔