احتساب کمیٹی نے ا سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا۔
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم احتساب کمیٹی نے ا سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف جاری تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ذرائع احتساب کمیٹی کے مطابق بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فائل کو بند کر دیا گیا۔ممبر احتساب کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ا سپیکر کے خلاف جاری تحقیقات میں میرا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا اختلاف تھا،ا سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کیس بند کر دیا گیا ہے۔قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ا سپیکر کے خلاف کرپشن کے نہیں غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشنز کا الزام تھا،ا سپیکر کے پاس پروموشنز اور بھرتیوں کا اختیار تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسمبلی بابر سلیم سواتی احتساب کمیٹی ا سپیکر کے کے خلاف
پڑھیں:
برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی فوج کے سابق سینئر افسر کو خاتون فوجی اہلکار سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 6ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ واقعے کے بعد 19 سالہ خاتون فوجی افسر جیسلی بیک نے خودکشی کرلی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون اہلکار نے جولائی 2021 ء میں اعلیٰ افسران کو شکایت کی تھی کہ اْس وقت کے بیٹری سارجنٹ میجر مائیکل ویبر نے اس پر حملہ کیا۔ شکایت کے باوجود نہ تو واقعہ کی تحقیقات کی گئی اور نہ ہی پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے نے جیسلی بیک کی موت میں بنیادی کردار ادا کیا۔