پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں لاہور کے علاقے سرائے عالمگیر سے برآمد ہوئی ہیں۔سندر پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں، نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی۔مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی نعش گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پریمی جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود میں رہائش پذیر تھا۔ نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عائشہ رزاق کے اغواء کا ایک مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں بھی درج ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دھمکیوں کے بعد پاکستان نے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: بھارت میں انتہا پسند عناصر کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیل کو سیاست سے بالاتر رکھا ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھارت نے کھیل کو بھی سیاسی تنازعات کی نذر کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے جبکہ انتہا پسند تنظیمیں کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود سکیورٹی خدشات کے باعث کھلاڑیوں کو بھیجنا ممکن نہیں اور کھلاڑیوں کی جان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن اور دیگر حکام کی جانب سے ایشیا ہاکی فیڈریشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔