پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں لاہور کے علاقے سرائے عالمگیر سے برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندر پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں، نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی۔

مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی نعش گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق پریمی جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود  میں رہائش پذیر تھا۔ نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔

پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں  کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ 

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عائشہ رزاق کے اغواء کا ایک مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں بھی درج ہے، مقتول حسن سلیم اور عائشہ رزاق کا تعلق جہلم سے ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 24 سال کا جبران اپنے والد کے انتقال پر سعودی عرب سے کراچی آیا تھا۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار زخمی  ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • بدین ،پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کیلیے پریس کلب پہنچ گیا
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • شادی شدہ جوڑے اور جنسی تشدد
  • اسلام آباد: نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا، ویڈیو سامنے آگئی
  • کندھکوٹ،اوگاہی قبیلے کے دو فریقین میں جھگڑا ،ایک قتل
  • ہندو لڑکی کی مسلم لڑکے سے پسند کی شادی؛ ہندوتوا کے غنڈوں نے مسلمانوں کے گھر جلا دیئے
  • شادی کے 2 دن بعد بیوی پر سفاکانہ تشدد کرنے والا شخص ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • لاہور: ڈیفنس میں مقیم چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے گرفتار
  • پڈعیدن،دکانوں میں ڈکیتی کرنے والے دو ملزم گرفتار
  • لاڑکانہ، تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں