خاتون کا شوہر پر غیرفطری سیکس اور وحشیانہ جنسی تشدد کا الزام، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں خاتون نے شوہر پر غیرفطری سیکس اور وحشیانہ جنسی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ریپ کی دفعہ (زنا بالجبر) کے تحت مقدمے کی ایف آئی آر درج کرلی۔ بی بی سی کے مطابق ملزم پر اُن کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے دورانِ سیکس ناصرف مبینہ طور پر غیرفطری جنسی تعلق قائم کیا بلکہ منع کرنے پر شدید نوعیت کا جنسی تشدد بھی کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی، جس پر پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کروایا تو ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کی چھاتی و جنسی اعضاء پر زخموں اور سوجن کے نشانات پائے گئے۔
19 سالہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ دوران سیکس جنسی نوعیت کا تشدد تین سال سے ہو رہا تھا، جب اس حوالے سے اپنی ساس سے شکایت کی تو انہوں نے ڈانٹ کر چپ کروا دیا اور کہا کہ ’میاں بیوی کے رشتے میں ایسا ہی ہوتا ہے‘، 17 مئی کی رات تقریباً 11 بجے شوہر گھر آئے اور انتہائی وحشیانہ طریقے سے سیکس کا آغاز کیا اس دوران غیرفطری جنسی تعلق بھی قائم کیا، ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا تھا بلکہ ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔(جاری ہے)
خاتون نے ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا کہ جب شوہر کو منع کیا تو اس نے تشدد کا آغاز کردیا، اُس رات شوہر نے چھاتی اور پورے جسم پر دانتوں سے کاٹا اور اس دوران ہاتھوں کی مدد سے یوٹیرس (رحم) کو چیرتا اور زخمی کرتا رہا، اس وحشیانہ تشدد پر چیخنا چلانا شروع کردیا جس پر چند افراد اکھٹے ہوئے جنہوں نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی، جس کے بعد میں نے پولیس سے درخواست کی کہ طبی معائنہ کروایا جائے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ 19 مئی کی صبح پولیس کی درخواست پر ہوا تو خاتون کے جسم پر کئی نئے اور پرانے زخموں کے نشانات پائے گئے، خاتون کی چھاتی کے دائیں اور بائیں جانب دانتوں سے کاٹنے کے نشانات کے علاوہ ان کی اندام نہانی کے اندرونی حصے پر سوجن موجود تھی، خاتون کی وجائنا کے دائیں اور بائیں حصے پر بھی زخموں کے نشانات پائے گئے، ان کے جسم پر پرانے زخموں کے بھی چند نشانات موجود تھے۔ 19 سالہ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہماری تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اسی قسم کی صورتحال کا سامنا تھا، ابتداء میں اپنی ساس کو اس سے متعلق شکایت کی تاہم انہوں نے ڈانٹ کر کہا کہ 'میاں بیوی کے رشتے میں ایسا ہی ہوتا ہے، یہ بات کسی کو نہیں بتانی'، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ تشدد بڑھتا گیا اور آخری مرتبہ یہ اتنا شدید تھا کہ میں بے ہوش ہوگئی، اس پر میں ڈر گئی اور سوچا کہ شاید یہ شوہر کا حق ہے، وہ مجھ پر تشدد صرف سیکس کے دوران ہی کرتا تھا اور ایسے لگتا تھا جیسے وہ وحشی ہو گیا ہے، میں روتی رہتی مگر وہ ترس نہیں کھاتا تھا، میں منع کرنے کی کوشش کرتی تو میرا شوہر کہتا کہ 'اپنی امی کے گھر چلی جاؤ، میں دوسری شادی کر لوں گا'۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے نشانات خاتون کا
پڑھیں:
فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
فرانس میں سیکیورٹی اداروں نے 20 سالہ افغان شہری کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔
فرانسیسی انسداد دہشت گردی پراسیکیوشن (PNAT) کے مطابق ملزم پر دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اسے گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم جہادی نظریات کا حامی ہے اور داعش خراسان سے رابطے میں تھا۔
وہ تنظیم کی مالی امداد کے علاوہ اس کی پروپیگنڈا ویڈیوز کا ترجمہ اور سوشل میڈیا پر تشہیر میں بھی ملوث تھا۔
فرانسیسی اخبار لی پاریزین کی رپورٹ کے مطابق ملزم کئی سال قبل افغانستان سے فرانس آیا تھا اور گرفتاری کے وقت لیون کے ایک حراستی مرکز میں موجود تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ پر شدت پسندانہ مواد پھیلا رہا تھا اور ماضی میں دہشت گردی کی تعریف کرنے کے الزام میں پہلے سے زیرِ تفتیش تھا۔
یاد رہے کہ داعش خراسان افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا کے کچھ ممالک میں سرگرم ہے اور مارچ 2024 میں ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملے سمیت کئی خونریز کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔