اسرائیل کی گھر پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز

خان یونس(آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خاتون ماہر اطفال کے 9 بچے شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر خان یونس کی رہائشی خاتون ڈاکٹر عالہ النجار کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے اور صرف ایک زندہ بچ سکا، شہید بچوں کی عمریں 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حملے میں ڈاکٹر عالہ النجار کے شوہر بھی زخمی ہوئے جب کہ بچ جانے والا واحد بچہ بھی زخمی حالت میں ہے۔

قطری ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 54 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ حملوں میں ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔

عالمی ادارہ خوراک نے بتایا ہے کہ غزہ میں ایک چار سالہ بچہ محمد یٰسین خوراک نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ مزید 70 ہزار بچوں کی زندگیاں بھوک کی وجہ سے شدید خطرے سے دوچار ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پانچ لاکھ افراد شدید بھوک کا سامنا کر رہے ہیں اور غزہ میں قحط کے آثار نمایاں ہیں۔

اسرائیل نے حالیہ دنوں میں کچھ خوراک، آٹا اور بچوں کی غذا داخل ہونے دی ہے مگر اقوام متحدہ کے مطابق یہ بہت نا کافی ہے اور ضرورت کے مقابلے میں سمندر میں قطرہ کے مترادف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا 24 کروڑ لوگوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا انتباہ پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ؛ چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر کوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا پنجاب: بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند متحدہ عرب امارات میں مئی میں گرمی کا 16 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا انڈین فوجیوں نے سرحد پار کرنے والے پاکستانی شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی تفتان پر کارروائی، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خاتون ڈاکٹر بچے شہید

پڑھیں:

جرمنی: 18 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار

جرمنی میں ایک خاتون نے چھریوں کے وار کر کے 18 افراد کو زخمی کردیا، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جرمن خاتون کے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر تنہا ہوتے ہوئے حملہ کرکے کئی لوگوں کو زخمی کیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون تحویل میں ہے اور اس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بظاہر ان حملوں کے پیچھے کوئی سیاسی مفاد کارفرما نظر نہیں آرہا، ملزمہ کی دماغی حالت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ بظاہر یہ حملے اندھا دھند کارروائی نظر آرہے، ان حملوں میں کچھ راہگیر شدید زخمی ہوئے تاہم ان تمام حملوں کے پس منظر سے پولیس تاحل لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔

جرمن وزیرداخلہ الیگزینڈر ڈوبرینٹ نے کہا ہے کہ وہ زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں اور مسافروں پر اس قسم کا حملہ دل دہلادینے والا ہے، اس موقع پر وزیر داخلہ نے ایمرجنسی سروسز کی بھی تعریف کی۔

ہیمبرگ کا ریلوے اسٹیشن شہر کے مصروف حصوں میں ایک ہے، شہر کی ایک ویب سائٹ کے مطابق یہاں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ مسافر آتے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا غزہ کے 77 فیصد علاقے پر قبضہ، مزید 23 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی حملے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں کا خونریز دن: 52 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی حملہ، خاتون فلسطینی ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید
  • غزہ کو بڑی مقدار میں امدادی سامان کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ
  • جرمنی: 18 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں خاتون گرفتار
  • غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں سے مزید 76 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • اسرائیلی مظالم جاری ، غزہ میں بمباری سے 80 شہید ، بھوک سے 29 بچے چل بسے
  • اسرائیلی جارحیت کی انتہا ، فضائی بمباری سے 80 شہید ، بھوک سے 29 بچے جاں بحق