کیا گلوکار حسن رحیم نے شادی کرلی؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کی وائرل شادی کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔
حسن رحیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی شادی سے متعلق تصویر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ اس تصویر میں انہیں دولہے کے لباس میں ایک دلہن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس سے مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید انہوں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔
تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر دراصل اُن کے نئے میوزک ویڈیو ’میموریز‘ کے پروموشنل مواد کا حصہ تھی۔ اس گانے میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی جوڑی جسٹن بیبیز نے بھی شرکت کی ہے۔
A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
یاد رہے کہ ‘میموریز’ ایک نیا میوزک ویڈیو ہے جس میں دلکش مناظر، تخلیقی انداز اور رومانوی تھیم شامل ہے، اور اسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی شادی کے طرز پر بنائی گئی اس تصویر نے نہ صرف سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی بلکہ گانے کی ریلیز کے لیے ایک مؤثر تشہیری حربے کے طور پر بھی کام کیا۔
حسن رحیم نے اس وضاحت کے ذریعے مداحوں کی غلط فہمی دور کر دی ہے اور بتایا کہ ان کی شادی نہیں ہوئی بلکہ یہ سب میوزک ویڈیو کی کہانی کا حصہ تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ سر کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کر لیا۔پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے گزشتہ صبح 8 ہزار 848 میٹر بلند مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔سعد منور اس سے قبل مائونٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں مائونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔