پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، 25 لاکھ سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
رحیم یار خان:
پنجاب پولیس نے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کی اور 25 لاکھ روپے سر کی قیمت والا خطرناک ڈاکو شاہنواز کوش کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان پولیس نے ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خطرناک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈاکو پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خطرناک ڈاکو کے سر کی 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان پولیس نے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذر آتش کر دیا تاہم پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر ڈی پی او رحیم یار خان اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رحیم یار خان پنجاب پولیس خطرناک ڈاکو پولیس نے
پڑھیں:
لاہور میں چینی شہری کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ کی چوری، ملزمان گرفتار
فوٹولاہور میں چینی شہری کے گھر پر 1 کروڑ روپے سے زائد کی چوری کرنیوالے ملزمان کو پکڑ لیا گیا۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہر بانو نقوی کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپےکی چوری کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
اےایس پی ڈیفنس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان چینی شہری کے گھر کے ملازم تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش چوری کیا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے، باقی رقم کی برآمدگی کی کوششیں جاری ہیں۔