رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم کل سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کل سے باقاعدہ شروع ہو گی۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے بچوں کو قطرے پلا کرمہم کا افتتاح کر دیا۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 26 مئی سے یکم جون تک قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے ،مہم کا مقصد پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔
خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پر استحکام،گیس کی پیداوار میں کمی
پولیومہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے،سرحدی علاقوں اورخانہ بدوش آبادیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے رہی ہے۔
عائشہ رضا فاروق نے کہاہے کہ پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے ، انسداد پولیو مہم کا تسلسل قوتِ مدافعت بڑھانے اور وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری ہے،والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی لازمی دیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
پسند کی شادی کرنے والے جہلم کے جوڑے کی گولیاں لگی نعشیں لاہور کے علاقے سرائے عالمگیر سے برآمد ہوئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندر پولیس نے مقتولین کی نعشیں مردہ خانے جمع کروادیں، نوجوان جوڑے نے 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی۔
مقتولین کی شناخت حسن سلیم اور عائشہ رزاق کے ناموں سے ہوئی، دونوں کی نعش گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر سے ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق پریمی جوڑا شادی کے بعد تھانہ سندر کی حدود میں رہائش پذیر تھا۔ نوجوان حسن سلیم کے اغواء کا مقدمہ ایک روز قبل تھانہ سندر میں درج ہوا تھا۔
پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ عائشہ رزاق کے اغواء کا ایک مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ڈومیلی میں بھی درج ہے، مقتول حسن سلیم اور عائشہ رزاق کا تعلق جہلم سے ہے۔