Express News:
2025-07-11@16:29:16 GMT

پشاور؛ میوزک پروگرام سے واپسی پر خواجہ سرا قتل

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

پشاور:

 تارو جبہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء شہاب عرف وفا کو درگئی میں پروگرام سے واپسی پر ہفتے کی شب سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تارو جبہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ خواجہ سراء وفا (شہاب) کو درگئی ہری چند کے علاقہ بدرگہ میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک شادی کے تقریب میں پروگرام ختم کر کے واپس نکل رہے تھے تو شادی کے گھر کے ساتھ ہی گیٹ پر کلاشنکوف سے مسلح شخص نے اغوا کرنے کی غرض سے جب ان کو اشارہ کیا تو انہوں نے اپنی گاڑی کو جب سپیڈ دی تو ان پر متذکرہ افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ سے 28 سالہ خواجہ سرا وفا کلاشنکوف کی گولیاں سر میں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور نوید گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس نے  رپورٹ درج  کر کے نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

چند سالوں کے دوران خیبرپختونخوا میں 125 خواجہ سرا قتل

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چند سالوں کے دوران 125 خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک ہزار سے زائد خواجہ سرا صوبہ بھر میں تشدد و فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں زخمی ہو چکے ہیں۔

 ٹرانس جینڈر ایسوسی سی ایشن خیبرپختونخوا کی صدر فرزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں کو آئے روز تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں سے کیے گئے وعدوں پر بھی عمل نہیں ہو رہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ سرا

پڑھیں:

ٹرمپ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ، امریکی ایلچی قطر روانہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ اور حماس کی تحویل میں موجود قیدیوں کی رہائی ہے۔ اس اعلان سے قبل صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کرنے والے تھے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کارولائن لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف رواں ہفتے قطر روانہ ہوں گے، جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں تصدیق کرتی ہوں کہ ایلچی اسٹیو وِٹکوف اس ہفتے دوحہ جائیں گے، جہاں وہ مذاکرات میں شریک رہیں گے۔کارولائن لیویٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ اس وقت اس بات پر مرکوز ہے کہ حماس سے جنگ بندی پر رضامندی حاصل کی جائے۔

(جاری ہے)

ادھر فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی آزادانہ اور محفوظ رسائی سے انکار، قطر میں جاری جنگ بندی مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اسی تناظر میں، اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی تنظیم نے نیتن یاھو اور ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں موجود تمام قیدیوں کی واپسی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایک جامع اور مکمل معاہدہ کریں۔تنظیم نے واشنگٹن سے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں اور قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ جنگ کا خاتمہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ ہم یہاں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاھو کی حمایت کے لیے آئے ہیں تاکہ ایک مکمل اور جامع معاہدے تک پہنچا جا سکے۔اخبار کے مطابق اس موقع پر قیدیوں کے متعدد اہل خانہ نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا اور جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی حکومت نے 5 لاکھ سے زیادہ افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا
  • گورنر خیبرپختونخوا کا کرم کے علاقے گندال میں حادثہ میں 7 افراد کی موت پر اظہار افسوس
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت
  • ’میوزک، میمز اور گرافیٹی‘ بنگلہ دیش میں بغاوت سے احتساب تک کے عوامی ہتھیار
  • مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل
  • عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے
  • خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی بحالی، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام
  • اگر 9 مئی پلان کامیاب ہو جاتا تو آج ہم سے کوئی شخص زندہ نہ ہوتا : خواجہ آصف 
  • ٹرمپ غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ، امریکی ایلچی قطر روانہ
  • پشاور: خواجہ سرا تتلی کے قاتل گرفتار، دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا انکشاف