ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ شام کے بعد بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
تیمرگرہ 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21، کاکول میں 8 جبکہ چراٹ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہے گا۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بدھ کے روز بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوئی، جب کہ لاہور کے علاقوں ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، ریگل، مال روڈ، کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر، مینگورہ اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور جہلم میں بھی بادل خوب برسے، جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور موسم سہانا ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔