وزیراعظم آج ترکیہ، ایران، آذربائیجان تاجکستان کا دورہ شروع کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( اپنے سٹاف ر پو رٹر سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سیہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپنے چھ روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات کے حوالہ سے تبادلہ کریں گے۔ وزیر اعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی تعریف اور ان کے کردار کے اعتراف کا موقع بھی ملے گا۔وزیراعظم 29-30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، نیول چیف سے اہم ملاقات
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں اُن کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی ۔
ملاقات کے دوران پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کی کامیاب دفاعی حکمت عملی اور آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کی بحری سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا