کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی گالف کھیلنے گالف کلب پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی لاہور قلندرز کے خلاف شکست کو بھلانے کے لیے شدید گرم موسم میں گالف کھیلنے پہنچ گئے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں ٹم سیفرٹ، جیمز وینس اور بین میکڈر موٹ نے بدھ کو کراچی گالف کلب کا رخ کیا اور کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی بوپارا بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔
تاہم، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور افغانستان کے آل راونڈر محمد نبی نے گالف کھیلنے کی بجائے آرام کو ترجیح دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آ کر ٹرافی لے جانے کی دعوت دی۔ بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں۔ محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لیکر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔ انہوں نے ان دعووں کو من گھڑت، بکواس اور ’سستا پروپیگنڈا‘ قرار دیا، جس کا مقصد بھارتی عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ پی سی بی چیئرمین نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹ رہا ہے، جس سے کھیل کی اصل روح کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا نے کہا پاکستان‘ بھارت ویمنز ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی، اس بات کوئی گارنٹی نہیں۔ اس بار میں کچھ بھی پیشگوئی نہیں کر سکتا، ہاتھ ملائے جائیں گے، آیا گلے ملا جائے گا، کسی بھی چیزکی یقین دہانی نہیں کرا سکتا، بھارتی ویمنز ٹیم کولمبو میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلے گی۔ پاکستان کیخلاف میچ میں کرکٹ کے تمام پروٹوکولز پر عمل کیا جائے گا۔ کرکٹ کے ایم سی سی کے ضوابط میں جو کچھ بھی ہے، وہ کیا جائے گا، پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات وہی ہیں، پچھلے ہفتے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ورلڈکپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔