پاکستان سے جنگ میں ہزیمت کے بعد بھارت کھیل سے بھی خوفزدہ، معروف اسپورٹس جرنلسٹ کا اکاؤنٹ معطل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان سے جنگ میں ہزیمت کے بعد بھارت کھیل سے خوفزدہ ہے اور اس نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد پاکستان کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ کا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا جب کہ مودی سرکار اس سے قبل ملک کی کئی نامور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرچکی ہے۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم خالق نے بتایا کہ صرف ان کا ہی نہیں بلکہ دیگر شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آج معطل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج مجھ سمیت کئی لوگوں کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ بند کیا جا رہا ہے۔
سلیم خالق نے اس بندش کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں بھارت کے حوالے حقائق بتائے اور سچ دنیا کو دکھایا تو مجھ سمیت دیگر لوگوں کے اکاؤنٹ بند کردیے گئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
3 پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا
نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے۔
عالمی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے۔ ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔
اپوزیشن ایم پی ہنہ راوہتی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسکی کاپی پھاڑی اور ہاکا ڈانس شروع کردیا انکی دیکھا دیکھی دو مزید ماوری ارکان نے بھی ہاکا شروع کردیا۔اس واقعے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاکا ڈانس دیکھ کر دیگر قانون ساز بھی اسی راہ پر لگ سکتے ہیں اس لیے انہیں ایک ہفتے کیلئے معطل کیا جاتا ہے۔