شیری رحمان کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان کا بھی سوشل میڈيا اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا اکاونٹس پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے۔ بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کچھ بھی کر لے حقائق سے نہیں بھاگ سکتا، بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی، پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا۔
سینئر پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، دوبارہ قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔