ہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا
جنرل عاصم منیر کییوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے گفتگو

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے اورہم نے کچھ چھپایا نہیں ساری حقیقت بتا دی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار پورے معاملے میں شان دار رہا ہے ، ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے ، جس طرح ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمارے میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ہمارے میڈیا جواب دیا

پڑھیں:

دو طرفہ فوجی تعاون پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ فوجی اعزاز عطا

آذربائیجان کی فوج کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولییف نے آج جنرل ہیڈکوارٹرزمیں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

آرمی چیف نے پاکستان اورآذربائیجان کے گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کیے جائیں گے، انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پرمہمان جنرل کومبارکباد دی۔

کرنل جنرل کریم ولییف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور معرکہ حق آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں کامیابی کو سراہتے ہوئے پاکستان کی آزادی اور فتح کی آئندہ تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آرمی چیف نے معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کا ساتھ دینے پرآذربائیجان کی قیادت اورعوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے یومِ آزادی کی تقریب میں آذری دستے کی شرکت پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔

دونوں فوجی رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کرنل جنرل کریم ولییف نے صدر الہام علییف کی جانب سے فوجی تعاون کے میدان میں خدمات کے اعتراف کے طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ پیٹریاٹک وارمیڈل عطا کیا، یہ اعزاز دو طرفہ فوجی تعاون میں غیر معمولی کردار پر دیا گیا۔

مہمان جنرل نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہتے ہوئے دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازین جی ایچ کیو پہنچنے پر کرنل جنرل کریم ولییف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان پیٹریاٹک وارمیڈل چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر صدر الہام علییف فیلڈ مارشل کرنل جنرل کریم ولییف

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • آزادی کی جنگ | بھارت بمقابلہ پاکستان | جنگ 2025 کی کہانی | آرمی چیف عاصم منیر | 78واں یومِ آزادی
  • سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے کریم ولیئیف کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ‘پیٹریاٹک وار میڈل’ سے نواز دیا گیا
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیاگیا
  • آرمی چیف سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
  • دو طرفہ فوجی تعاون پرفیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ فوجی اعزاز عطا