ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی،دشمن کو جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے: آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا، جو اسے یاد رہے گا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ’’یومِ تشکر‘‘ کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔ میڈیا ہمارا فخر ہے ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمے دارانہ تھا۔
خیال رہے کہ معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا، افواجِ پاکستان کو قوم نے سلام پیش کرنے کیساتھ ساتھ زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی: حافظ نعیم الرحمان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں
ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے۔
وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔
کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض سمجھتے ہیں۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔