پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے، دشمن کے نصیب میں ہمیشہ کے لئے شکست لکھ دی گئی: ہائی کمشنر محمد سلیم
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم— جنگ فوٹو
کینیڈا میں اٹاوہ میں ہائی کمیشن آف پاکستان اور ٹورنٹو اور وینکوور میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یومِ تشکر کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
یومِ تشکر کی تقریبات میں پاکستانی کمیونٹی نے پورے جوش و جذبہ سے شرکت کی۔
پاکستانی ہائی کمیشن اٹاوہ اور پاکستانی قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو میں یومِ پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
اٹاوہ میں ہونے والی تقریب میں "آپریشن بنیان مرصوص" اور "معرکۂ حق" کے دوران قوم کے بے مثال اتحاد اور مسلح افواجِ پاکستان کی جرأت و قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب کینیڈا ٹورنٹو میں یومِ تشکر کی تقریب سے قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی مسلسل جارحیت، خود مختاری کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کے بعد پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔
تقریب میں قونصل جنرل خلیل باجوہ اور ٹریڈ قونصلر ڈاکٹر التمش نے کمیونٹی کے ساتھ مل کر سبز ہلالی پرچم لہرایا، وینکوور میں قونصلیٹ جنرل آفس میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر محمد سلیم قونصلیٹ جنرل میں پاکستان
پڑھیں:
افواج پاکستان نے وطن عزیز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا،خرم نواز گنڈا پور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان سمیت دوست ممالک کو مبارکباد د یتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔یوم تشکر کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن عزیز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا جس کے بعد عالم اسلام سمیت دنیا بھر کے ممالک میں جشن منایا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی پوری طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ جواب دیا اور چند گھنٹوں میں دشمن کو ملیا میٹ کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے غلط وقت کا انتخاب کیا اور غلط توقعات وابستہ کیں،پاک فوج نے بتا دیا کہ اسلحہ نہیں حوصلے اور عزم سے جنگیں لڑی جاتی ہیں۔دریں اثنا منہاج یونیورسٹی لاہور میں یوم تشکر پر خصوصی تقریب ہوئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور شاندار دفاع وطن پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور افواج پاکستان کو مبارکباد دی گئی۔