لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت کی مشہور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو اس وقت لال مسجد سے نکال دیا جب وہ دارالافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے بندوق تھامے مفتی عبدالقوی کو کہا کہ یہاں سے نکل جا ئو،اگلی بار آئے تو باندھ کر کوڑے ماروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ بدمعاش ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی جامعہ حفصہ کے دفتر میں کچھ علما ء کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران مولانا عبدالعزیز غصے اور اسلحے سے لیس حالت میں کمرے میں داخل ہوئے۔مولانا عبدالعزیز نے کسی رسمی گفتگو کے بغیر سخت لہجے میں مفتی عبدالقوی کو فوراً ادارہ چھوڑنے کا حکم دیا اور خبردار کیا کہ نکل جائو ورنہ میں گولی مار دوں گا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی اس اچانک صورتحال پر خوفزدہ ہوکر جلدی میں کمرے سے نکل جاتے ہیں۔ اس دوران مولانا عبدالعزیز نہ صرف ان پر سنگین الزامات لگاتے ہیں بلکہ سخت زبان بھی استعمال کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز ہاتھ میں رائفل پکڑے ہوئے ہیں اور اپنے گارڈز کے ساتھ دارالافتا کی طرف جا رہے ہیں۔

جاتے ہی انہوں نے مفتی عبدالقوی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا میں اسے گولی مار دوں گا، یہ بد معاش ہے۔انہوں نے دارالافتا کے لوگوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ جو بھی اس کے ساتھ بیٹھا میں اس کا علاج کروں گا، یہ انسان نہیں ہے، یہ جہاں ملے اس کو کوڑے لگائے جائیں، اس بدمعاش کو، یہ خود کہتا ہے میں نے بہت ساری شادیاں کی ہیں، نیا دین بنایا ہے اس نے۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تب مفتی عبدالقوی دارلافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔ مولانا عبدالعزیز کے آنے کے بعد وہ اٹھ کر چل دئیے اور فون کان کو لگالیا۔ اس دوران مولانا عبدالعزیز نے انہیں ہاتھ سے باہر نکلنے کا اشارہ کیا اور کہا چل نکل یہاں سے، دفع ہوجا، آئندہ لال مسجد میں آپ نے نہیں آنا، اگر آپ لال مسجد میں آئے تو میں آپ کو یہاں باندھ کر کوڑے لگوائوں گا۔

مولانا عبدالعزیز کی گرج چمک کے بعد مفتی عبدالقوی جلدی میں باہر نکلے لیکن جلد ہی دوبارہ اندر آگئے کیونکہ وہ اپنے جوتے بھول گئے تھے۔ اس موقع پر مفتی عبدالقوی نے ریمارکس دیئے کہ جمعہ کی نماز کے لیے لال مسجد گیا،مسجد کے علما ء کرام شرعی مسئلہ پوچھنے کے لیے مجھے دفتر لے گئے۔انہوںنے کہا کہ مولانا عبدالعزیز آئے اور انہوں نے مجھے مسجد سے نکل جانے کا کہا، مولانا عبدالعزیز نے مجھے اللہ کے گھر سے نکالا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مولانا عبدالعزیز نے لال مسجد انہوں نے نکل جا

پڑھیں:

مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے

مولانا بشیر احمد صدیق

مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے۔ 

ترجمان جامعہ اشرفیہ لاہور کے مطابق مسجد نبویﷺ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مولانا بشیر احمد صدیق کو جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مولانا قاری بشیر احمد صدیق 44 سال سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید کی تعلیم دے رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل قریشی کواشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل
  • کیا ابرار احمد آج دلہن گھر لائیں گے۔۔۔ ؟ سوشل میڈیا پر سبز شلوار قمیض کی تصاویر وائرل
  • رشمیکا مندانا نے خفیہ منگنی کرلی؟ تصویر وائرل
  • دانش تیمور کے پرانے ڈرامے کا بولڈ کلپ وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
  • الہان عمر کی پاکستانی اسکارف پہنے ویڈیو وائرل
  • ’اشتہار دیکھو پھر ٹوائلٹ پیپر لو‘، چین کا نیا انوکھا قانون متعارف
  • کھیل میں سیاست، بھارت کے اس عمل سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑی کیسے ملتے تھے، خوبصورت ویڈیو وائرل
  • 44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
  • مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے
  • ہانیہ عامر بنگلادیش کے معروف یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں؛ خصوصی دعوت کی ویڈیو وائرل