اسٹوکس نے انگلش ٹیم پر زیادہ گالف کھیلنے کے الزام کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
کراچی:
انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم پر بہت زیادہ گالف کھیلنے کے الزام کو مسترد کردیا۔
انگلینڈ کے بارے میں حالیہ کچھ عرصے میں یہ بات عام ہورہی ہے کہ وہ بہت زیادہ گالف کھیلنے کے سبب اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں دیتی، فٹنس مسائل سے دوچار رہنے والے بین اسٹوکس کی آئندہ ہفتے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلیے واپسی متوقع ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں مجھے غصہ دلاتی ہیں، آپ نے سنا ہوگا کہ ہم زیادہ ٹریننگ نہیں کرتے بلکہ گالف میں مشغول رہتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں رہتی۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ الزام مکمل طور پر بکواس ہے، یہ باتیں وہ کرتے ہیں جو خود ٹاپ لیول پر کھیل چکے، اب یہ تو ہو نہیں سکتا کہ آپ صبح جاگیں اور سیدھے میچ کیلیے میدان میں اترجائیں، ٹاپ لیول پر مکمل تیاری کے بغیر کیسے کھیلا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بین اسٹوکس نے اینڈریو فلنٹوف کا وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برمنگھم: انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنے ہم وطن سابق اسٹار اینڈریو فلنٹوف کا زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بین اسٹوکس نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو 87 رنز پر پویلین واپس بھیج کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔ اسٹوکس نے بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ خطرناک نظر آنے والے بلے باز کو قابو کیا، جس کے بعد میدان میں انگلش شائقین کا جوش قابل دید تھا۔
اینڈریو فلنٹوف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 78 میچوں کی 135 اننگز میں 219 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بین اسٹوکس نے 113 میچوں کی 165 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
بین اسٹوکس اب تک اپنے کیریئر میں 9 مرتبہ اننگز میں 4 وکٹیں اور 4 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ دوسری جانب فلنٹوف نے 10 مرتبہ 4 اور 3 مرتبہ 5 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کے آل راؤنڈ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ انگلش کرکٹ میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی بھی واضح علامت ہے۔