یاسر عرفات: نارووال میں ٹک ٹاک کا جنون بچوں میں بھی خطرناک حد تک بڑھنے لگا، بدومہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک 10 سالہ بچہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کے انجن سے بال بال بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ بدومہلی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ایک کمسن بچہ ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس دوران پیچھے سے تیز رفتار ٹرین آتی دکھائی دی لیکن بچہ انجن کے بالکل قریب سے گزر کر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بچے کی جان لیوا حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

شہریوں نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں اس طرح کے خطرناک اور جان لیوا اقدامات سے روکیں جو صرف چند لمحوں کی ویڈیو کے لیے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بچوں اور نوجوانوں کے درمیان ٹک ٹاک ویڈیوز کے لیے خطرناک اسٹنٹس کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے باعث کئی جانیں ضائع بھی ہو چکی ہیں۔

یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا

 
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا