پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے بعد ان کی وصیت سامنے آئی ہے جس میں خاص طور پر غزہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنی وصیت میں لکھوایا کہ میرے مرنے کے بعد میری گاڑی کو غزہ کے بچوں کے لیے کلینک بنادیا جائے۔
 

"دی ویٹی کن نیوز" کے مطابق پوپ فرانسس کی وصیت پر عمل درآمد کے لیے ان کی گاڑی کو اس انداز میں دوبارہ تیار کیا جائے گا کہ وہ ایک چلتا پھرتا کلینک بن جائے۔

اس موبائل کلینک میں غزہ کے بچوں کے طبی معائنے، علاج معالجے، ویکسینیشن، مرہم پٹی اور فوری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہو گی۔

اس موبائل کلینک کو غزہ کے اُں علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ یہ وہی گاڑی ہے جو پوپ فرانسس نے اسرائیل کے دورے میں 2014 میں استعمال کی تھی۔

اس دورے کے بعد پوپ فرانسس تو واپس ویٹی کن آگئے تھے لیکن ان کی گاڑی وہی رہ گئی تھی۔

اس گاڑی پر پوپ فرانسس نے اسرائیل کے مذہبی مقامات کا دورہ کیا تھا اس لیے اس گاڑی کی اہمیت بڑھ گئی اور اسے اسرائیل میں محفوظ کردیا گیا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس

پڑھیں:

باپ بیٹے سمیت تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق

گرمی سے بچنے کیلیے سمندر کا رخ کرنے والے تین شہری ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شپ بریکنگ یارڈ کے قریب گڈانی میں سمندر نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے جن کا تعلق کراچی سے تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بیٹا پانی میں ڈوب رہا تھا تو باپ نے مدد کیلیے سمندر میں چھلانگ لگا تی اور پھر دونوں بے رحم موجوں کی زد میں آکر ہمیشہ کیلیے دنیا سے رخصت ہوگئے۔

دوسری جانب ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 22 سالہ زین کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے اگر بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے تباہ کردیا جائے گا، عمر ایوب
  • پاک بھارت کشیدگی پر میری اپنی بھارتی بیگم سے بحث نہیں ہوتی، حسن علی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی 600 فٹ گہری کھائی میں جا گری؛ 3 اہلکار ہلاک
  • ’’صرف لڑکیوں سے دوستی کرتی ہوں‘‘؛ رومیسہ خان نے لڑکوں سے دور رہنے کی وجہ بتادی
  • عمران خان نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جنید اکبر
  • باپ بیٹے سمیت تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق
  • جہاں چاہیں گے گرائیں گے: جاپان نے ڈرون سے طوفانی بجلی کو قابو کرکے ہتھیار میں تبدیل کردیا
  • جاپان ڈرون سے طوفانی بجلی کو قابو کرکے ہتھیار میں تبدیل کرنے میں کامیاب
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں ملبوس اے آئی فوٹو پوسٹ کردی