پاکستان ایگلز نے گرونانک کبڈی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان ایگلز نے لاہور میں جاری گرونانک کبڈی کپ کے دوسرے دن زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی اور ایرانی ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ مقامی میدان میں ہونے والے ان مقابلوں میں پاکستان ایگلز نے اپنی مہارت، ٹیم ورک اور حکمت عملی کا اعلیٰ مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لیے۔
ایونٹ کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں پاکستان ایگلز نے بھارتی ٹیم ’ایس جی پی سی ٹائیگرز‘ کو 26 کے مقابلے میں 37 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں بھارتی سورما پاکستانی ٹیم کے سامنے جم کر مقابلہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔
مزید پڑھیں:کبڈی کو زندہ رکھنے کے لیے پشاور کے نوجوانوں میں مقابلے
اسی روز کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں ایگلز کا مقابلہ ایرانی ٹیم ’لائینز آف تبریز‘ سے ہوا، جہاں پاکستان ایگلز نے شاندار کھیل کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 30 کے مقابلے میں 46 پوائنٹس سے میدان مار لیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ دنیا بھر کو پیغام ہے کہ پاکستان پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ کبڈی جیسے روایتی کھیل کے ذریعے ہم اپنی ثقافت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز، کن فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا؟
انہوں نے مزید کہا کہ گرونانک کبڈی کپ جیسے مقابلے پاکستان میں کبڈی کے روشن مستقبل کی علامت ہیں اور ایسے ایونٹس نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان ایگلز اور انڈین ٹائیگرز آمنے سامنے ہوں گے۔ شائقین اس معرکہ آرائی کو ایک سنسنی خیز اور تاریخی مقابلہ قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین لائینز بابا گرونانک کپ پاکستان ایگلز کبڈی لائینز آف تبریز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈین لائینز بابا گرونانک کپ کبڈی لائینز ا ف تبریز کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔