’’جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،عمران خان کا دو ٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
راولپنڈی – تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔‘‘ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کو صرف نظریاتی کارکنوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں عام قیدیوں جیسے حقوق بھی نہیں دیے جا رہے۔ ’’آٹھ ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی، بہنوں سے ملاقات نہیں ہو رہی، کتابیں روک لی جاتی ہیں، ذاتی ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی،‘‘ انہوں نے کہا۔
عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام فرعونی ہے مگر وہ اس کے آگے نہیں جھکیں گے۔ بانی چیئرمین نے کہا کہ وہ اسلام آباد کسی کو نہیں بلائیں گے کیونکہ وہاں سنائپرز بٹھائے جاتے ہیں، تاہم پارٹی ملک بھر میں تحریک کے لیے تیار رہے۔
انہوں نے وکیل اور بھانجے حسان نیازی کو دی جانے والی 10 سالہ سزا کو بھی ناانصافی قرار دیا۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ “یہ نظریے کی پارٹی ہے، الیکٹیبلز کی نہیں۔”
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
علیمہ خان نے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کوبری خبرسنادی
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔
علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔
انھوں نے کہا بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، بانی نے کہا ہے کہ وقت بدل چکا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے، لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا۔ پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ساری زندگی جیل میں رکھ لیں نہیں جھکوں گا، جو بھی اس نظریے کے ساتھ نہیں اسکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا حکم