عمران خان کے رہا ہوتے ہی پی پی اور ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سب دیکھ رہے ہیں پاکستان میں کون سرمایہ داری کرے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے، دونوں جماعتوں نے اپنی سیاست تباہ کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے: پرویز اشرف
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پیپلز پارٹی سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ پی پی 52 میں پارٹی کی تمام تنظیمیں بھر پور انداز میں کام کر رہی ہیں۔ وہ سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کارکنوں اور رہنمائوں بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض، سردار اظہر اعوان، بشریٰ منظور مانیکا، واجد علی شاہ، نسیم صابر، مدثر شاکر، کامران ڈار، محمد عمر، عرفان سہیل اور آصف بھٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا انتخابی مہم میں وویمن ونگ، پی ایس ایف، پیپلز یوتھ، پی ایل ایف، اقلیتی ونگ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انشاء اللہ یکم جون کو اہل سیالکوٹ ہمارے سیاسی مخالفین کو سرپرائز دیں گے۔