بانی پی ٹی آئی پر کوئی کیس نہیں ، بے گناہ جیل میں ڈالا گیا: گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد(وقائع نگار )وزیر اعلی خیبرپختون خواہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی بہت جمہوری حکومت بنتی ہے، آئی ایم ایف نے خیبرپختونخواہ کی تعریف کی ہے،ہم نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں،ہماری حکومت کا 200 بلین سے زائد کا سرپلس ہے،سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلی ہیں وہاں سر پلس کیوں نہیں آیا،خیبر پختونخوا نے کوئی قرضہ نہیں لیا،ہمارا ویژن ہے احتجاج کا حق سب کا ہے،پیپلز پارٹی نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، ریڈ زون کے اپنے ایس او پیز ہوتے ہیں جس کے تحت شیلنگ کی گئی،بانی پی ٹی آئی نے ہمیں سوچ دی ہے سیاسی جماعتوں کو احتجاج کرنے دینا چاہیے،جے یو آئی نے 15 ماہ میں پانچ جلسے کیے ہم نے سکیورٹی دی،ریڈزون میں گھستے وقت انہیں روکا گیا،میرے حکم پر شیلنگ نہیں ہوئی ریڈزون ایس او پیز کے مطابق ہوئی ہے،پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی طور پر بھی مار دیا ہے،بانی پی ٹی آئی پر کوئی کیس نہیں ہے بے گناہ جیل میں ڈالا گیا ہے،پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کر کے یہاں بیٹھے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے ،جن کے کہنے پر یہ چل رہے ہیں انہوں نے پہلے ملک میں مارشل لا لگایا،ملک کی تباہی تب شروع ہوئی یب تجربے کرنے کے لیے مارشل لا لگائے گئے،آپ کا کام حکومتیں بنانا اور گرانا نہیں ہے جنگ لڑنا ہے،ابھی جنگ ہوئی جیت آپ جیت گئے ویل ڈن،آپ کا کام وہ جنگ لڑنا ہے یہ جنگ لڑنا نہیں،لوگوں کو اٹھانا پارٹیاں تبدیل کروانا یہ آپ کا کام نہیں،آئین نے آپ کی حدود بتائی ہیں آپ اس حدود میں رہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں، علیمہ خان
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا ہے مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں۔
انھوں نے کہا کہ جیل حکام عدالت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے بانی نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی نے بتایا کہ ان سے مانگا کیا گیا تھا، دو سال پہلے کہا گیا تھا کہ آپ تین سال خاموش رہیں حکومت چلنے دیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا کہ وہ تین سال کیا تین منٹ نہیں جھکیں گے، نو مئی کے حوالے سے بانی کو کہا گیا کہ معافی مانگ لیں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ معافی وہ مانگیں جنہوں نے تشدد کیا۔
علیمہ خان نے کہا ہم نے جو بات کی کہ بانی کیا چیز چھوڑیں کہ رہا ہوجائیں، بانی کو قانون کی بالا دستی کے موقف سے پیچھے ہٹنے کا کہا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا اس کے علاوہ کوئی اور بات ہے تو ہمیں بتائیں، 26ویں آئینی ترمیم 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کو چھپانے کے لیے کی گئی۔